ٹرمپ کا امریکا میں پیدا ہونے والے غیرملکیوں کی شہریت ختم کرنے کا اعلان

Trump announces to end citizenship for foreigners born in the US
امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انٹرویو میں امریکا میں پیدا ہونے غیر ملکی اور غیر قانون قانونی طور مقیم تارکین وطن کے حوالے سے واضح بیان دے دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو عہدہ سنبھالنے کے بعد وسیع پیمانے پر تبدیلیاں کریں گے۔

LOADING...

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے حال ہی میں ایک  انٹرویو میں کہا کہ انہیں امریکا میں موجود تمام غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کرنے اور پیدائشی شہریت ختم کرنے سمیت انتخابی مہم کے کیے گئے تمام وعدوں کو فوری پورا کرنا ہوگا۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ کہ اپنی مدت کے دوران آئندہ 4 سالوں میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو ملک بدر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو انہوں نے جواب دیا بالکل ایسا کرنا پڑے گا۔

 ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم امریکی آئین میں درج پیدائشی شہریت کو ختم کر دیں گے  اگر ہم انتظامی کارروائی کے ذریعے ایسا کر سکتے ہیں تو اس پر جلد عمل کریں گے۔ یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی مہم کے دوران بھی کئی مرتبہ  پیدائشی شہریت فراہم کرنے پر بائیڈن حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ امریکی سرزمین میں پیدا ہونے والے کسی بھی بچے کو خود بخود امریکی شہریت کا اہل قرار دینے سے متعلق قائد و ضوابط تبدیل ہونا چاہیے۔




اشتہار


اشتہار