پاکستانی اداکار پر بالی ووڈ کا بھوت سوار، اڑتے جہاز میں شادی کی پیشکش کردی

Pakistani actor haunted by Bollywood ghost, proposes marriage on a flying plane
پاکستانی اداکارعمر عالم نے فلائٹ کے دوران اپنی ساتھی کو پروپوز کیا اور منگنی کی انگوٹھی پہنادی۔رئیلٹی شو تماشہ کے پہلے سیزن کے فاتح اور شوبز کے ٹیلنٹڈ اداکار عمر عالم نے دوران پرواز اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش کردی۔ عمر عالم کے اظہار محبت کے اس انوکھے انداز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔اداکار نے خود بھی اپنی زندگی کے اس خوشگوار یادگار لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

LOADING...

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار جہازکے عملے اور مسافروں کے سامنے رومانٹک اندازمیں پرپوز کرتے ہوئےاپنی منگیتر کو کہتے ہیں کہ جب محبت کے اظہار کی بات آتی ہے تو انہیں شرمیلا انسان سمجھا جاتا ہے لیکن پھر بھی وہ اس لمحے کو اپنی ہونے والی بیوی کے لیے خاص بنانا چاہیں گے اور اسے پرپوز کریں گے۔جواب میں ان کی دوست کے حامی بھرنے پر اسے انگوٹھی پہنادیتے ہیں۔

اداکار کی منگنی کی خبر وائرل ہوتے ہی ساتھی فنکاروں دوستوں اور مداحوں کی جانب سے کمنٹس سیکشن میں نئے جوڑے کے لیے نیک خواہشات اور مبارکباد کے پیغامات بھیجے گئے، جن میں منال خان، ایمن خان، منشا پاشا، کنزہ ہاشمی اور ماہم عامر شامل ہیں۔یاد رہے کہ عمر عالم نے اپنے کیریئر کا آغاز تھیٹر سے کیا تھا۔ انہیں ابتدائی شہرت ڈرامہ سیریل ”شہنائی“ سے ملی ان کے دیگر قابل ذکرڈراموں میں پہلی سی محبت، ٹیکسالی گیٹ، رقص بسمل، گرو اور دیگر شامل ہیں۔



حوالہ 

اشتہار


اشتہار