زلزلے قدرتی آفت ہیں جن کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ،آج کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 15 کلومیٹر تھی۔
LOADING...
،زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ خیال رہے چند روز قبل بھی اسلام آباد ، راولپنڈی ، پشاور اور سوات سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔