مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بری خبر،چینی کی قیمت میں 10 سے 15 روپے فی کلو کا اضافہ ہوگیا، سٹے بازوں نے فیوچر ٹریڈ کے نام پر جنوری کیلئے مزید 8 روپے بڑھنے کی خبر دیدی۔ سٹے باز اور ذخیرہ اندوز مافیا ایک بارپھر سے چینی مہنگی کرنے کیلئے متحرک ہوگیا ایکس مل ریٹ 115 سے 125 روپے پر پہنچ گیا جبکہ چھوٹے دکاندار20روپے اضافے کیساتھ چینی 150 روپے فی کلو میں فروخت کررہے ہیں۔
LOADING...
ڈیلرز نے دسمبر کے دوران تھوک میں چینی کی فی کلو قیمت 128 جبکہ جنوری میں 133 روپے ہونے کا امکان بھی ظاہر کردیا ہے جس کے بعد 10 روپے فی کلو مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ ماہ نومبرتک محض صرف ایک لاکھ 83 ہزار ٹن کی پروڈکشن ہی ہوسکی ہے۔
یومیہ پروڈکشن 13 ہزار ٹن رہی جبکہ ملک میں روزانہ کی کھپت 18 سے 20 ہزار ٹن ہے،طلب و رسد کا یہی فرق چینی مہنگی ہونے کی بنیادی وجہ بتائی جا رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے اگر حکومت نے معاملے کو سنجیدہ نہ لیا تو صورتحال سنگین ہوسکتی ہے۔