محکمہ تعلیم نے سرکاری سکولوں میں تدریسی اوقات کے دوران موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگا دی۔رپورٹ کے مطابق ڈسپلن و شفاف تدریسی نظام کیلئے 20 نکاتی گائیڈ لائنز جاری کر دیں، ڈسٹرکٹ، تحصیل ایجوکیشن افسران اور سکول سربراہوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ گائیڈ لائنز پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔
LOADING...
محکمہ تعلیم کے مراسلے کے مطابق اساتذہ، طلبا اور نان ٹیچنگ اسٹاف کے تدریسی اوقات میں بند موبائل فون ہیڈ ٹیچر کو جمع کرائیں گے، اسٹاف ڈریس کوٹ اور بند شوز لازمی پہنے گا، ٹیچرز اور طلبہ اپنے نام کا بیچ لگائیں گے۔سب نیوی بلیو جرسی اور طلبا یونیفارم پہنیں گے، مرکزی گیٹ پر اوقات کار کا بورڈ ہو گا۔
ہر کلاس کا سی آر ہو گا، سکول میں مختلف نعروں کے تین یا چار پینافلیکس لگیں گے، طلبا رجسٹر استعمال کریں گے، وائٹ بورڈ کے ایک کارنر پر حاضر و غیر حاضر طلبا اور مضمون کا خانہ ہو گا، پڑھایا جانے والا مضمون اور اہم نکات بورڈ پر درج ہوں گے۔طلباکے ناخن اور بال کٹنگ روزانہ چیک ہو گی، اساتذہ گھڑی پہنیں گے، اسمبلی میں ہیڈ سمیت تمام ٹیچرز کی حاضری لازمی ہو گی۔