گرج چمک کیساتھ بارش ، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی

Rain with thunderstorms, Meteorological Department makes important forecast
محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، شمالی بلوچستان بالائی /وسطی پنجاب اور اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ 

LOADING...

اسلام آباد اور گرد و نواح میں چند مقامات پر بارش کی توقع ہے، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، میانوالی، سرگودھا، فیصل آباد،گجرات، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لیہ، بھکر اور ڈیرہ غازی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ   پنجاب کے بیشتر اضلاع میں دھند چھائے رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس سے سفر میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

 بلوچستان کے بیشتر علاقے کوئٹہ، زیارت، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی اور موسیٰ خیل میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہےاس دوران بارکھان، نصیر آباد، لورالائی، سبی، خضدار، کوہلو اور آوران میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقے کوہستان، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بٹگرام، ایبٹ آباد، مانسہرہ، مالاکنڈ، بونیر، کرم، وزیرستان، خیبر، باجوڑ اور مہمند میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

اس دوران ہری پور، پشاور، کوہاٹ، کرک، مردان، نوشہرہ اور صوابی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے, کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس سے سرد موسم مزید بڑھ جائے گا ,شہریوں کو موسم کی تبدیلی کے پیش نظر احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 دوسری جانب شہر قائد میں موسم دن کے اوقات میں بدستور گرم رہے گا، موجودہ درجہ حرارت 22 ڈگری، گرمی کی شدت 25 ڈگری ریکارڈ جبکہ  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31ڈگری تک جانے کا امکان ہے، شمال مشرق سمت سے8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا ئیں چل رہی ہیں ،  ہوا میں نمی کا تناسب 64فیصد ہے۔

 ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی تیسرے نمبر پر آ گیا جبکہ  پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی تیسرے نمبر آ گیا، ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 193 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کیا گیا  ، اس کے علاوہ آلودہ علاقوں میں کورنگی سہرفہرست ہے جہاں اےکیوآئی 238ریکارڈ کیا گیا ۔ ماہرین نے شہریوں کو   ماسک پہننے اور حتیاطی تدابیر اختیارکر نے کا مشورہ دے دیا۔




اشتہار


اشتہار