چینی ہیکرز نے امریکی شہریوں کا میٹا ڈیٹا چوری کرلیا

Chinese hackers stole metadata of US citizens
چین کے ہیکرز نے بڑی تعداد میں امریکی شہریوں کا میٹا ڈیٹا چوری کرلیا۔ ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ سالٹ ٹائی فون (Salt Typhoon) نامی چینی ہیکنگ گروپ کی سائبر جاسوسی مہم میں امریکیوں کا میٹا ڈیٹا چوری ہوا۔دوسری طرف وائٹ ہاؤس نے چینی ہیکنگ گروپ سے نمٹنا حکومت کی ترجیح قرار دے دیا ہے۔

LOADING...

واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں بھی امریکی محکمہ انصاف اور فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کی جانب سے خبر سامنے آئی تھی کہ  چین نے لاکھوں امریکی شہریوں کو آن لائن ہیکنگ کا نشانہ بنایا ہے،اس تناظر میں 7 چینی شہریوں پر مقدمات بھی قائم کیے گئے تھے،ان افراد پر الزام تھا کہ وہ امریکی حکام اور شہریوں کے خلاف ہیکنگ کی ایک ایسی مہم کا حصہ رہے ہیں جو 14 برس جاری رہی۔




اشتہار


اشتہار