کے الیکٹرک کوایک کروڑ 93 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کاحکم

K-Electric ordered to pay Rs. 19.3 million in damages
کرنٹ سے بچے کی موت پرعدالت نے کے الیکٹرک کو ایک کروڑ 93 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ کراچی کی مقامی عدالت نے 7 سال قبل کرنٹ لگنے سے بچے کی موت کے کیس میں کے الیکٹرک کو حکم دیا ہے کہ لواحقین کو ایک کروڑ 93 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرے۔

LOADING...

 کراچی کی مقامی عدالت میں کے الیکٹرک کے خلاف مقدمے کی سماعت ہوئی،سینئرسول جج عنبرین جمال نے کے الیکٹرک حکام کے خلاف ڈگری جاری کرتے ہوئے کے الیکٹرک کو لواحقین کوایک کروڑ 93 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔درخواست گزار کے وکیل کے مطابق2017 ء میں بارشوں میں کرنٹ لگنے سے کمسن بچہ اذان جان کی بازی ہار گیا تھا۔




اشتہار


اشتہار