میلبرن کرکٹ گرائونڈ میں تماشائیوں کی تعداد کا 87 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا

Melbourne Cricket Ground breaks 87-year-old attendance record
آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلے جا رہے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کے دوران میلبرن کرکٹ گرائونڈ میں تماشائیوں کی تعداد کا 87 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔میلبرن کرکٹ گرائونڈ میں ہونے والے آسٹریلیا بھارت کے درمیان ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن کے پہلے سیشن تک 3 لاکھ 51 ہزار 104 تماشائی آئے ہیں۔

LOADING...

اس سے قبل 1937 میں میلبرن کرکٹ گراونڈ میں کھیلے جانے والا ٹیسٹ میچ  3 لاکھ 50 ہزار 34 تماشائیوں نے میچ دیکھا تھا اور آسٹریلیا انگلینڈ باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں تماشائیوں کا ریکارڈ قائم ہوا تھا ، اس میچ میں  آسٹریلیا کی قیادت سرڈان بریڈ مین نے کی تھی۔

میلبرن کرکٹ گرائونڈ میں تماشائیوں کی تعداد کا 87 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
اس ٹیسٹ میچ کے لیے شائقین کی آمد بالکل غیر معمولی رہی ہے جس کی روزانہ کی تعداد بالترتیب 87 ہزار، 85 ہزار، 83 ہزار، 43 ہزار اور 5 ہزار اس سے زیادہ رہی۔اس کے علاوہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 میں ایم سی جی میں پاک بھارت میچ میں 90 ہزار 293 تماشائی آئے تھے۔




اشتہار


اشتہار