جنوبی افریقا میں 5.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔یورپی بحیرہ احمر سیسمولوجیکل سینٹر نے تصدیق کی ہے کہ زلزلے کے جھٹکے جنوبی افریقا اور نمیبیا میں محسوس کیے گئے ہیں۔خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقا میں زلزلہ 10 کلو میٹر گہرائی میں آیا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ زلزلہ ملک کے دارالحکومت کیپ ٹاؤن کے شمالی علاقہ جات میں محسوس کیا گیا، البتہ زلزلے سے کسی قسم کے نقصان کی اطلاعات فی الحال موصول نہیں ہوئیں۔
LOADING...