سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 2 ہزار روپے کا بڑا اضافہ

Gold price per tola sees another big increase of Rs 2,000
بلین مارکیٹ اور مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھ گئیں۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 20 ڈالرز کے اضافے سے 2652 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

LOADING...

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث کاروباری ہفتے کے پہلے یعنی پیر کے روز مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2000 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 76 ہزار 400 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

اسیطرح فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 1714روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 36 ہزار 968 روپے پر پہنچ گئی۔اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3400 اور 10گرام چاندی کی قیمت 2914.95 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔





اشتہار


اشتہار