پاکستانی نوجوان کو PUBG کھیلتے کھیلتے امریکی دلہنیا مل گئی

A young Pakistani man found an American girlfriend while playing PUBG
امریکا سے تعلق رکھنے والی لڑکی چترالی نوجوان کے ساتھ آن لائن گیم پب جی (PUBG) کھیلتے کھیلتے دل ہار بیٹھی اور شادی کیلئے پاکستان پہنچ گئی۔

LOADING...

میڈیا رپورٹس کے مطابق پب جی گیم پر 3 برس کی دوستی کو رشتے میں بدلنے کے لیے 18 سالہ امریکی لڑکی پاکستان پہنچ کر چترالی نوجوان سے نکاح کے بندھن میں بندھ گئی ہے۔

پاکستانی نوجوان کو PUBG کھیلتے کھیلتے امریکی دلہنیا مل گئی
فلورز سارہ نامی امریکی لڑکی 2 روز قبل خیبرپختونخوا کے ضلع چترال پہنچی جہاں اس نے گزشتہ روز منگل کو اپنے 23 سالہ دوست شہاد حسین کے ساتھ نکاح کر لیا۔شہاد حسین کے خاندان نے شادی کی تصدیق کر دی اور بتایا کہ فلورز اپنی بہن کے ساتھ پاکستان پہنچی تھی اور اپنی مرضی سے اسلام قبول کرنے کے بعد چترال سے تعلق رکھنے والے شہاد حسین کے ساتھ شادی کرلی۔چترال پولیس کے مطابق شہاد حسین اور فلورز سارہ کی نکاح تقریب 19 نومبر کو چترال کے ایک نجی ہوٹل میں منعقد ہوئی اور شاہی مسجد چترال کے خطیب مولانا خلیق الزمان نے ان کا نکاح پڑھایا۔

پاکستانی نوجوان کو PUBG کھیلتے کھیلتے امریکی دلہنیا مل گئی
دوستی کب اور کیسے ہوئی؟

لوئر چترال یوسی کوہ مروئی سے تعلق رکھنے والے نوجوان شہاد حسین کے خاندان والوں نے بتایا کہ امریکی ریاست ایریزونا کی رہائشی فلورز سارہ کی کافی عرصہ قبل شہاد سے دوستی ہوگئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ دونوں کا رابطہ آن لائن گیم پب جی پر ہوا تھا، اور آہستہ آہستہ دوستی ہوگئی جو وقت کے ساتھ ساتھ پیار میں بدل گئی۔

لڑکے اور لڑکی کا مسلسل رابطہ تھا، اور ویزا مسائل کے باعث لڑکا امریکا نہیں جاسکتا تھا لہٰذا لڑکی نے ہی پاکستان آنے کا فیصلہ کیا۔نکاح کے بعد جوڑا ولیمے کیلئے گاؤں پہنچا جہاں گاؤں والوں نے اُن کا بھرپور استقبال کیا، ولیمے میں پورے گاؤں نے شرکت کی اور امریکن بھابی کو دیکھنے کے لیے دور دور سے لوگ آپہنچے۔




اشتہار


اشتہار