نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کابینہ کیلئے مزید اہم نامزدگیاں کرتے ہوئے ایکس کے مالک ایلون مسک کو بھی اہم عہدہ دے دیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو محکمہ حکومتی کارکردگی کا سربراہ مقرر کر دیا ہے ۔
LOADING...
اپنے بیان میں ایلون مسک نے تمام سرکاری اخراجات کی تفصیل آن لائن پبلک کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم ڈیموکریسی نہیں ، بیوروکریسی کے لیے خطرہ ہیں۔علاوہ ازیں نومنتخب صدر نے قومی انٹیلی جنس کے سابق ڈائریکٹر جان ریٹکلف کو سی آئی اے کا ڈائریکٹر ، پیٹ ہیگستھ کو وزیر دفاع اور مائیک والٹز کوقومی سلامتی کا مشیر نامزد کر دیا ہے۔