پنجاب میں ایم بی بی ایس کے بعد بی ڈی ایس کا بھی نیا نصاب لانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے بی ڈی ایس کے انٹیگریٹڈ کریکلم 2K25 کا ڈھانچہ تیار کرلیا، سیشن 24,25سے پنجاب کے تمام ڈینٹل کالجوں میں نافذ العمل ہوگا، بی ڈی ایس کا دورانیہ 4سال سے بڑھا کر پانچ سال کردیا گیا ۔
LOADING...
چار سالہ ایجوکیشن کے بعد ایک اضافی سال پر طبی مہارتوں کیلئے مخصوص ہوگا، بی ڈی ایس کے نصاب میں بین الاقوامی تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے تبدیلی لائی گئی ہے ،نیا نصاب پاکستان گریجویٹس کو دنیا بھر میں ملازمت اور پوسٹ گریجویشن میں فائدہ دے گا ۔یو ایچ ایس نے نئے نصاب کے نفاذ کے حوالے سے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کو آگاہ کردیا، بی ڈی ایس کے نئے نصاب کی تیاری میں یوکے، یو ایس اے، آسٹریلیا کے ڈینٹسٹری پروگرامز کو مدنظر رکھا گیا ہے۔
پروگرام کا کریکلر مواد پی ایم ڈی سی کے مطابق 4900 گھنٹے کا ہے، کلینکل ٹریننگ کیلئے اضافی 1100گھنٹے ہونگے، نصاب کی تیاری میں صوبے کے الحاق شدہ ڈینٹل کالجوں کی فیکلٹی اور طلبہ کی مدد لی گئی، چاہتے ہیں کہ پی ایم ڈی سی اس نصاب کو ملکی سطح پر نافذ کرنے کیلئے حمایت فراہم کرے۔