خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے احتجاج میں کارکنوں سے تکرار کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے علی امین کی گاڑی کو گھیر رکھا ہے اور نعرے لگا رہے ہیں کہ اڈیالہ جانا ہے۔
اس موقع پر علی امین کا کہنا تھاکہ کہیں نہیں جا رہا ریسٹ ایریا میں جاکر وضو کرتے ہیں نماز پڑھتے ہیں پھر آتے ہیں۔ اس پر وہاں موجود کارکن بھی ان کی بات مان لیتے ہیں اور انہیں جانے کی اجازت دیتے ہیں۔ خیال رہے کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں پی ٹی آئی کا قافلہ حضرو انٹرچینج تک پہنچا ہے، اس قافلے میں بشریٰ بی بی بھی شریک ہیں۔