جوہی چاولہ کی بیٹی بھارتیوں کا نیا کرش بن گئی، تصاویر وائرل

Juhi Chawla's daughter becomes the new crush of Indians, pictures go viral
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جوہی چاؤلہ کی بیٹی جانہوی مہتا، آئی پی ایل 2025 کے جدہ میں منعقدہ نیلامی کے دوران سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئیں اور بھارتی مداحوں نے انہیں ’کرش‘ کا ٹائٹل بھی دے دیا ہے۔ 

LOADING...

کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کیمپ میں جانہوی کی موجودگی نے شائقین کی دلچسپی بڑھا دی، جو یہ جاننے کے لیے بےچین تھے کہ آخر یہ باوقار شخصیت کون ہے۔ بعد میں انکشاف ہوا کہ وہ جوہی چاؤلہ اور مشہور بھارتی بزنس مین جے مہتا کی بیٹی ہیں اور نیلامی کے دوران اپنی والدہ کی نمائندگی کر رہی تھیں۔

 جانہوی نے کولمبیا یونیورسٹی سے گریجویشن کی ہے اور وہ اپنی سادگی کی وجہ سے سوشل میڈیا پر مداحوں کو متاثر کرتی نظر آتی ہیں جبکہ وہ سوشل میڈیا پر کم ہی پوسٹ کرتی ہیں۔ 

ایک موقع پر جوہی چاؤلہ نے اپنی بیٹی کے بارے میں کہا کہ ’وہ میرا مستقبل نہیں بلکہ میرا حال ہے۔ پہلے ہم میدان میں ہوتے تھے اور بچے گھر پر دیکھتے تھے، لیکن اب یہ کردار بدل چکا ہے، اور میری بیٹی میدان میں نمایاں ہے‘۔ 



حوالہ 

اشتہار


اشتہار