LOADING...
ایک مسافر نے یہ منظر ریکارڈ کر کے آن لائن پوسٹ کر دیا جس پر صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔باربرا نے بغیر کسی جھجک کے مسافروں کے گزرنے کی تنگ جگہ کو مزید محدود کر دیا اور اپنی ورزش شروع کر دی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ پہلے اس راستے پر دوڑتی ہیں اور پھر جمپنگ بھی کررہی ہیں۔سوشل میڈیا پر ایک صارف نے انہیں "سال کی سب سے بڑی بے وقوف” کا خطاب دے ڈالا جبکہ کچھ لوگوں نے تو ان پر ورزش کی لت کا الزام بھی لگا دیا۔
باربرا نے اس تنقید کو خاموشی سے قبول کرنے کے بجائے انسٹاگرام پر اپنا بھرپور دفاع کرتے ہوئے کہا کہ 35 گھنٹے کی پرواز کے دوران وہ صرف تھرومبوسس اور خون کے جمنے سے بچنے کے لیے یہ سب کر رہی تھیں کیونکہ خون کی گردش کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ مسلسل 35 گھنٹوں کے سفر کے بعد جسمانی تھکن دور کرنے کے لیے ورزش کر رہی تھیں۔