الیکٹرک بائیکس کیلئے درخواست دینے والی تمام طالبات کو بائیکس دینے کا اعلان

Announcement of giving bikes to all students who applied for electric bikes
پنجاب حکومت نے الیکٹرک بائیکس کے لئے درخواست دینے والی تمام طالبات کو بائیکس دینے کا اعلان کر دیا۔ بینک آف پنجاب نے20 ہزارطلبہ وطالبات کو بائیک کیلئے قرض دینے کی منظوری دے دی، ترجمان محکمہ ٹرانسپورٹ کےمطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر یتیم سٹوڈنٹس کو بالکل فری بائیکس دی جارہی ہیں۔

LOADING...

 سٹوڈنٹس کیلئے بائیکس کی تعداد 20  ہزار سے بڑھا کر 27  ہزار200  کردی، طلبہ و طالبات میں ساڑھے 7 ہزار بائیکس تقسیم کر دی گئی،روزانہ کی بنیاد پر ڈیلیوری جاری ہے,5 ہزار سے زیادہ پیٹرول بائیکس کی ڈیلوری مکمل ہو چکی ہے۔محکمہ ٹرانسپورٹ کےمطابق دو ہزارالیکٹرک بائیکس کی تقسیم بھی مکمل ہو چکی ہے،مزید ساڑھے 6 ہزارالیکٹرک بائیکس کی ڈیلوری پر کام جاری ہے،تمام بائیکس پر دو سال کی انشورنس و سروس فراہم کی گئی ہے۔ ویٹنگ لسٹ میں 15 ہزار سے زیادہ سٹوڈنٹس موجود ہیں جنہیں بائیک کیلئےموقع دیا جائیگا۔




اشتہار


اشتہار