دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ لاکھوں روپے کا فراڈ ہوگیا

Disha Patani's father was defrauded of lakhs of rupees
بالی ووڈ  کی خوبرو اداکارہ دیشا پٹانی کے والد، ریٹائرڈ ڈپٹی ایس پی جگدیش سنگھ پٹانی مبینہ طور پر 25 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کا شکار ہو گئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پانچ افراد پر مشتمل ایک گروہ نے انہیں سرکاری کمیشن میں اعلیٰ عہدہ دلانے کا جھانسہ دے کر یہ رقم حاصل کی۔

LOADING...

پولیس کے مطابق یہ واقعہ بریلی کے کوتوالی پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے، نامزد ملزمان کے خلاد دھوکہ دہی، دھمکیاں دینے اور جبری وصولی کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ کے والد سے 5 لاکھ روپے نقد اور 20 لاکھ روپے تین مختلف بینک اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کرائے گئے تاہم انہیں کوئی اعلیٰ عہدہ نہ ملا اور لوٹ لیا گیا۔




اشتہار


اشتہار