یو اے ای میں پاکستانیوں کیلئے ویزہ پابندیاں، وجوہات سامنے آگئیں

Visa restrictions for Pakistanis in UAE, reasons revealed
 پاکستانی شہریوں کو متحدہ عرب امارات کے ویزہ لینے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے، ویزہ پابندیوں کی وجوہات بھی سامنے آگئیں۔  یو اے ای میں پاکستانی سفیر اور مقامی حکام کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں یو اے ای حکام نے ویزوں کے بندش سے متعلق پاکستان کے سامنے شکایات کے انبار لگا دیئے۔

LOADING...

اماراتی حکام کی جانب سے بتایا گیاکہ پاکستانی شہری سیاست اور احتجاجوں میں ملوث ہیں، پاکستانی سوشل میڈیا پر عرب عمارات حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہیں اور ان کا یو اے ای میں سوشل میڈیا استعمال مثبت نہیں ہے،حکام کا کہنا تھا کہ یو اے آئی میں نوکریوں کے خواہشمند بعض پاکستانی امیدوار ڈگریوں کی تصدیق جعلی طریقے سے کراتے ہیں۔

کچھ پاکستانی شہریوں نے جعل سازی سے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ میں ردوبدل کیا۔ عماراتی حکام نے مزید بتایا ہے کہ پاکستانی شہریوں کا چوری، دھوکہ دہی، بھیک مانگنے، جسم فروشی اور منشیات میں ملوث ہونے کا تناسب دوسرے ملکوں سے زیادہ ہے اور یہ تمام ڈیٹا کابینہ اجلاس میں پیش کرنے کے بعد پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔ 




اشتہار


اشتہار