شیرافضل مروت نےعمران خان کی رہائی سے متعلق اہم بیان دیدیا

Sher Afzal Marwat made an important statement regarding Imran Khan's release.
 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ احتجاج میں لاکھوں لوگ آ گئے تو عمران خان رہا ہوسکتے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج میں جتنے لوگ آئیں گے  ان کی تعداد حیران کن ہے۔ عدالتیں ہم سے احتجاج کا حق نہیں لے سکتیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو شکوک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

LOADING...

 احتجاج سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں احتجاج زیرو پوائنٹ پر ہو گا۔ اور اگر حکومت ہوش کے ناخن لے تب بھی فیصلہ بانی پی ٹی آئی کا ہی ہو گا۔ حکومت کچھ بھی کر لے ہم نے نہیں ڈرنا۔شیر افضل مروت نے کہا کہ کل لاکھوں لوگ باہر آئے تو مجھے عمران خان کی رہائی نظر آرہی ہے۔ جبکہ ہم قانون کے دائرے میں رہ کراحتجاج کریں گے۔




اشتہار


اشتہار