کوئٹہ کے مغوی طالبعلم کی عدم بازیابی کے خلاف بلوچستان کے مختلف شہروں میں پہیہ جام ہڑتال جاری ہے، کوئٹہ، لورالائی اور کوہلو میں تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند ہیں۔
LOADING...
گزشتہ روز مغوی طالبعلم مصور کاکڑ کی عدم بازیابی کے خلاف بلوچستان میں پہیہ جام ہڑتال کی کال دی گئی تھی، ہڑتال کے باعث مڈل کلاس اور سرکاری اسکولوں کے پرچے ملتوی کر دیے گئے۔واضح رہے کہ 15 نومبر کو 11 سالہ مصور کاکڑ کو نامعلوم افراد نے پٹیل باغ کے علاقے میں اسکول سے گھر جاتے ہوئے اغوا کیا تھا، اہلخانہ نے کہا تھا کہ بچے کی بازیابی تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔