مجھے دھمکیاں دی گئیں ، کچھ ہوا تو ذمہ دار ن لیگ ہو گی ،آصف کرمانی

I was threatened, if anything happens, PML-N will be responsible, Asif Kirmani
سابق سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ مجھے فون پر دھمکی دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ن لیگ کے خلاف بیان دے کر اچھا نہیں کر رہا، مجھے یا میری فیملی کو نقصان پہنچا تو ن لیگ کی قیادت ذمہ دار ہو گی۔

LOADING...

اپنے بیان میں ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ دھمکی سے نہیں ڈرتا، دھمکی دینے والوں کیخلاف قانونی چارہ جوئی کروں گا، مہنگائی، غربت کے خلاف اور مڈل کلاس نوجوانوں کےحق میں آواز اٹھاتا رہوں گا۔انہوں نے  کہا کہ  ن لیگ اپنے کارندوں اور اجرتی غنڈوں کو لگام دے۔خیال رہے کہ نواز شریف کے سابق پولیٹیکل سیکریٹری آصف کرمانی نے جولائی میں  پاکستان مسلم لیگ (ن) چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔




اشتہار


اشتہار