قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں کمی

Reduction in the rate of return of National Savings Schemes
قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں کمی کر دی گئی، وزارتِ خزانہ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ وزارتِ خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بہبود سیونگ سرٹیفیکیٹ کا منافع 14.16 سے کم کرکے 13.92 فیصد کردیا گیا، ریگولر انکم سرٹیفیکٹ کا منافع 12.72 سے کم کرکے 12.12 فیصد، سپیشل سیونگ سرٹیفیکیٹ کا منافع 15.20 فیصد سے کم کرکے 11.60 فیصد کردیا گیا ہے۔

LOADING...

 نوٹیفکیشن کے مطابق پینشنرز اکاؤنٹس کا منافع 14.2 سے کم کرکے 13.92 فیصد، شہداء اکاؤنٹ کا منافع 14.16 فیصد سے کم کرکے 13.9 فیصد، سپیشل سیونگز اکاؤنٹ کا منافع 15.20 سے کم کر کے 13 فیصد، سروا اسلامک سیونگز اکاؤنٹ کا منافع 14.25 سے کم کرکے 11.16 فیصد کردیا گیا ہے۔

قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں کمی
واضح رہے کہ نئے پرافٹ ریٹس کا اطلاق 4 نومبر سے ہوگا۔




اشتہار


اشتہار