ایمریٹس ایئرلائن نے دبئی میں خصوصی شو کے دوران اپنا پہلا اے 900-350 طیارہ باضابطہ طور پر متعارف کرادیا۔ تقریب میں ایمریٹس ایئر لائن کے پریزیڈنٹ سر ٹم کلارک نے متحدہ عرب امارات کے وزیر معیشت عبداللہ بن طوق المری کی موجودگی میں وی آئی پی مہمانوں، ایرو اسپیس پارٹنرز، سرکاری حکام اور اہم شخصیات، میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ ہوا بازی میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے ہمراہ شرکت کی۔
LOADING...
مہمانوں نے طیارے کے اندرونی حصوں کا معائنہ کیا جو اسکی اگلی جنریشن کی مصنوعات اور جدید ترین ٹکنالوجیوں سے لیس ہے۔ایمریٹس اے 350 جہاز میں تین کشادہ کیبن کلاسز ہیں، جن میں اگلی جنریشن کی بزنس کلاس کی لیٹی جانے والی 32 عدد فلیٹ نشستیں، 21 پریمیم اکانومی نشستیں اور 259 اکانومی کلاس کی نشستوں کے ساتھ 312 مسافروں کی گنجائش ہے۔ جہاز پر موجود تازہ ترین مصنوعات آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ پریمیم مسافروں کو بہترین سفری تجربہ فراہم کرنے سے متعلق ایئر لائن کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔
ایمریٹس کے پاس 2008 سے اے 350 طیارے کی شمولیت کے بعد اسکے فضائی بیڑے میں شامل ہونے والا یہ پہلا نیا طیارہ ہے۔ایمریٹس ایئر لائن اینڈ گروپ کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو شیخ احمد بن سعید المکتوم نے کہا کہ آج کا دن ایمریٹس کے لئے ایک دلچسپ سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ ہم اپنے پہلے اے 350 جہاز کی نمائش کررہے ہیں اور اپنے بیڑے اور نیٹ ورک کی ترقی کے لئے ایک نئے دور کا آغاز کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ طیارہ ایمریٹس کے نیٹ ورک میں اضافی وسعت، بہتر کارکردگی اور زیادہ سہولت پیش کرکے اسے مزید توسیع سے متعارف کراتا ہے، جو ہمیں نئی مارکیٹوں میں صارفین کی طلب کو پورا کرنے اور ان شہروں میں نئے مواقع کھولنے کے قابل بناتا ہے۔جہاز میں ہمارے تازہ ترین انٹیریئر اور بیٹھنے کی ترتیب ہمیں ہر کیبن کلاس میں مسافروں کو زیادہ بہتر اور آرام دہ تجربہ فراہم کرنے میں مدد کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے سالوں میں ہمارے فضائی بیڑے میں شامل ہونے والے 65 عدد ایمریٹس اے 350 طیارے ایئرلائن کے وسیع منصوبوں میں بالکل موزوں ہیں جس سے ہماری دور اندیش قیادت کی دبئی کی D33 حکمت عملی کی معاونت ہوسکے گی اور اسکے باعث شہر کے رابطے اور رسائی کو وسعت دے کر عالمی معیشت میں ایک اہم مرکز میں تبدیل کیا جاسکے گا۔
ایئربس کے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ پروگرامز اینڈ سروسز فلپ موہن نے کہا کہ ہمیں ایمریٹس کے ساتھ اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید وسعت دینے پر فخر ہے جو تقریبا 4 دہائیاں قبل اے 300، اے 330، اے 340 اور اے 380 کے ساتھ فروغ پائی ہے۔ ایئربس کے لیے ایک نئے باب کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ ہم اس بات کی بھی توقع کرتے ہیں کہ اے 350 طیارہ ایمریٹس کے بیڑے کا لازمی حصہ بن جائے گا اور ایئرلائن کی مسلسل ترقی اور پائیداری کے عزم میں اپنا کردار ادا کرے گا۔