منفرد آسمانی سیڑھی جو 5 ہزار فٹ کی بلندی پر لے جاتی ہے

A unique sky staircase that takes you to a height of 5,000 feet
چین میں 37 لاکھ اسکوائر میل کا رقبہ کھوج کے لیے موجود ہے مگر زیادہ سے زیادہ نوجوان چینی سیاح اپنے ملک کو آسمان سے دیکھنے کو ترجیح دے رہے ہیں،ایسا ہی ایک نیا سیاحتی مقام تیانتی (چینی زبان میں آسمانی سیڑھی) ہے۔

LOADING...

 چین کے صوبے ہونان کے Zhangjiajie نیچر پارک میں یہ سیڑھی واقع ہے،یہ نیچر پارک اپنی ارضیاتی تنوع کی وجہ سے جانا جاتا ہے ،5 ہزار فٹ بلندی تک جانے والی اس سیڑھی پر سفر کرنا ہر فرد کے بس کی بات نہیں ،یہ منفرد انداز کی سیڑھی آہنی زینوں اور تاروں سے تیار کی گئی ہے۔

منفرد آسمانی سیڑھی جو 5 ہزار فٹ کی بلندی پر لے جاتی ہے
 تاکہ لوگ مشکل چٹانی دیواروں کو سر کیے بغیر ماؤنٹ Qixing پر چڑھ سکیں،روزانہ اوسطاً 12 سو سے زائد سیاح اس سیڑھی پر چڑھتے ہیں بلکہ یہ اتنی مقبول ہوچکی ہے کہ ایک بار تو فضا میں 'پیپل جام' ہوگیا تھا۔




اشتہار


اشتہار