سٹیٹ بینک نے بابا گرونانک دیو کے 555 ویں یومِ پیدائش پر 55 روپے کے یادگاری سکّے کا اجراء کر دیا۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وفاقی حکومت 55 روپے مالیت کا یادگاری سکّہ جاری کرے گی، پیتل، نِکل اور تانبے سے بنے سِکے کا وزم 13.5 گرام ہے، سکّے کے سامنے کے رخ پر وسط میں ہِلال اور ابھرتا ہوا ستارہ ہے۔
LOADING...
مرکزی بینک کا مزید کہنا ہے کہ بابا گرونانک دیو اس سرزمین پر پیدا ہونے والی عظیم شخصیت ہیں جو اب پاکستان کا حصہ ہے، سکھ مت ایک عالمی مذہب ہے اور اس کے مقدس مقامات پاکستان میں واقع ہیں۔سٹیٹ بینک نے واضح کیا ہے کہ 55 روپے کا یہ یادگاری سکّہ آج (22 نومبر) سے سٹیٹ بینک کے فیلڈ دفاتر کے تبادلہ کاؤنٹرز سے جاری کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک دیو کے 555 ویں یوم پیدائش کے موقع پر 3 روزہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا جس میں بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتریوں نے عقیدت کے ساتھ حصہ لیا، اس موقع پر پنجاب حکومت کی جانب سے سکھ یاتریوں کے لئے خصوصی اقدامات بھی کیے گئے، دلکش آتش بازی اور مختلف محفلوں سے سکھ یاتری بھرپور مہظوظ ہوئے۔