کئی ریاستوں میں پولنگ کا وقت ختم ، ڈونلڈ ٹرمپ 232 کیساتھ آگے ، کاملا ہیرس کے 211 ووٹ

Polls close in several states, Donald Trump leads with 232 votes, Kamala Harris 211 votes
امریکی صدارتی انتخابات کے لیے انڈیانا، کینٹکی، فلوریڈا، ورمونٹ، جارجیا سمیت کئی ریاستوں میں پولنگ ختم ہو گئی ، ووٹوں کی گنتی اور نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے پانسہ پلٹنے والی ریاستوں میں سے ایک ریاست شمالی کیرولائنا، ویسٹ ورجینیا، اوہائیو ، الینوائے، میری لینڈ اور پنسلوینیا میں بھی پولنگ کا وقت ختم ہو گیا۔

LOADING...

ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ 232 الیکٹورل ووٹ حاصل کر کے آگے ہیں جبکہ کاملا ہیرس کو 211 الیکٹورل ووٹ ملے ہیں ، 7 سوئنگ ریاستوں میں سے پانچ میں ڈونلڈ ٹرمپ کو برتری حاصل ہے۔ کسی بھی امیدوار کو جیت کیلئے 538 میں سے 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق انڈیانا، کینٹکی، ریاست اولکاباما، جنوبی کیرولینا، ریاست مسیسپی ، ویسٹ ورجینیا میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ جبکہ کاملا ہیرس ورمونٹ میں کامیاب ہو گئیں۔ایوان نمائندگان پر کنٹرول کے لیے 218 سیٹیں درکار ہیں۔ امریکی سینیٹ کے 100 میں سے 34 ارکان کا انتخاب بھی آج ہو گا۔ اس وقت سینیٹ میں ری پبلکن ارکان 38، ڈیموکریٹس 28 ہیں۔ 11 ریاستوں میں گورنرز کا انتخاب بھی ہو گا۔




اشتہار


اشتہار