پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹی 20 انٹرنیشنل پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کا ٹاس بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہے۔برسبین میں آج پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں پہلے ٹی20 انٹرنیشنل میں مدمقابل ہوں گی تاہم بارش کے باعث اب تک میچ کا ٹاس بھی نہیں ہوسکا، خراب موسم کے باعث میچ کا ٹاس تاخیر کا شکار ہوگیا۔
LOADING...
آسٹریلیا ٹی20 ٹیم کی قیادت جوش انگلس کررہے ہیں جبکہ انہیں، مچل مارش، ٹریوس ہیڈ، مچل اسٹارک، جوش ہیز ل ووڈ کی خدمات حاصل نہیں ہیں۔پاکستان اور آسٹریلیا آخری مرتبہ لاہور میں 2022 میں کھیلے گئے ٹی20 میچ میں مدمقابل آئے تھے جس میں کینگروز نے فتح پائی تھی، پاکستان نے آسٹریلیا میں میزبان سائیڈ کے خلاف اب تک 4 ٹی20 میچز کھیلے ہیں، گرین شرٹس کو 3 میں شکست ہوئی اور ایک میچ بے نتیجہ ثابت ہوا تھا۔واضح رہے کہ پاکستان نے آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز میں 22 سال بعد شکست دی تھی، قومی ٹیم نے 3 میچوں کی سیریز میں 1-2 سے کامیابی حاصل کی تھی۔
حوالہ
حوالہ