نعیمہ بٹ کے بالوں کی خوبصورتی کا راز کیا؟

What is the beauty secret of Naima Butt's hair?
ڈرامہ ‘کبھی میں کبھی تم‘ کی رباب کی جہاں اداکاری کے چرچے ہیں وہیں ان کے لمبے اور خوبصورت بالوں نے بھی ان کے حسن کو چار چاند لگائے رکھے ہیں۔حال ہی میں دانیال شیخ کے ساتھ ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنے لمبے گھنے اور خوبصورت بالوں کا راز شیئر کردیا۔کچھ عرصے قبل ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا تھا کہ ان کے بال ہدایت کاروں اور پروڈیوسرز کے لیے بحث کا موضوع رہے ہیں، انہیں ماضی میں ایک ڈرامے میں کاسٹ کیا جانا تھا لیکن انہیں بال کٹوانے کا کہا گیا۔

LOADING...

نعیمہ بٹ نے بتایا تھا کہ ماضی میں بال نہ کٹوانے کی وجہ سے انہیں ایک ڈرامے میں کاسٹ کرنے سے بھی انکار کردیا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ہر اداکار کو کردار کی وجہ سے کبھی نہ کبھی سمجھوتا کرنا پڑتا ہےلہٰذا جہاں جہاں وہ قربانی دے سکتی تھیں اور خود میں تبدیلیاں کر سکتی تھیں، انہوں نے کیں لیکن انہوں نے بالوں کو کٹوانا مناسب نہیں سمجھا، اس لیے انہوں نے بالوں کو چھوٹا کروانے کے مشوروں پر عمل نہیں کیا۔نعیمہ بٹ کے مطابق انہیں ان کے بالوں کی خوبصورتی کی  وجہ  جاننےسے متعلق بہت سے پیغامات موصول ہوتے ہیں، بہت لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ وہ اپنے بالوں کے لیے کیا استعمال کرتی ہیں۔

چنانچہ میزبان کے اصرار پر اداکارہ نے اس راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ا اس کا کوئی  سیدھا سا جواب نہیں ہے بلکہ یہ بہت ساری چیزوں کا مرکب ہےانہوں نے کہا کہ سب سے پہلے اس کا تعلق آ پ کی جینیات سے ہوتا ہے، اس کے ساتھ وہ اپنی خوراک کا بہت  خیال رکھتی ہیں، جو اچھے بالوں کے لیے لازم و ملزوم ہے۔انہوں نے  مزید کہاکہ وہ پانی بھی خاصی مقدار میں پیتی ہیں، اس کے لیے حال ہی میں مجھے ایک بہت ہی اہم اجزا  کا پتا چلا جسے  'ہارس ٹیل' کہا جاتا ہے۔

اس کےبارے میں مزید معلومات فراہم کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ 'ہارس ٹیل' ایک پودا ہوتا ہے، جس سے نکلنے والا رس آپ کے بالوں کے لیےانتہائی فائدہ مند ہوتا ہے۔نعیمہ کا کہنا تھا کہ اس عنصر کی بدولت خون کی روانی بہتر، کولاجن میں اضافہ ہوتا ہے اور اگر آپ بال جھڑنے اور بالوں کی سست نشو نما کے مسئلے کا سامنا کررہے ہیں تو یہ اسے بھی ٹھیک کرتا ہے۔ 

حوالہ

اشتہار

اشتہار