گینگسٹر لارنس بشنوئی کو جیل میں قتل کرنے پرایک کروڑ کا انعام دینے کا اعلان

A reward of Rs 1 crore has been announced for killing gangster Lawrence Bishnoi in jail
بالی وڈ کے میگا اسٹار سلمان خان کے جانی دشمن اور بھارت کے بدنام زمانہ گینگسٹرلارنس بشنوئی اسوقت سبرمتی سینٹرل جیل میں قید ہے۔ بشنوئی کوجیل میں قتل کرنے کی صورت میں پولیس اہلکار کیلئے ایک کروڑ سے زائد کا انعام دیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

LOADING...

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چھتریہ کرنی سینا نامی بھارتی تنظیم کے صدرراج شیکھاوت کی جانب سے جیل میں بند گینگسٹر لارنس بشنوئی کے حوالے سے بڑا اعلان سامنے آیا ہے۔ایکس ( ٹوئٹر) پر جاری ویڈیو بیان میں راج شیکھاوت نے اعلان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جو بھی پولیس اہلکار لارنس بشنوئی کاانکاؤنٹر کرے گا اسے کرنی سینا کی جانب سے ایک کروڑ11 لاکھ سے زائد کی انعامی رقم تحفے میں دی جائے گی۔

اپنے اس ویڈیو بیان میں راج شیکھاوت نے کہا کہ وہ یہ رقم پولیس اہلکار کی حفاظت کویقینی بنانے کے عوض دینا چاہتے ہیں۔ جو لارنس بشنوئی کا انکاؤنٹرکرنے کے لیے اپنی جان پر کھیلنے سے بھی دریغ نہیں کرے گا۔انعامی رقم کے علاوہ تنظیم کی جانب سے اس بہادرپولیس اہلکار کے اہل خانہ کی حفاظت اور مکمل انتظامات کی ذمہ داری بھی اٹھائی جائےگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرنی سینا کے راج شیکھاوت کی لارنس بشنوئی سے دشمنی کی وجہ سلمان خان ، سدھو موسے والا یا پھر بابا صدیقی نہیں بلکہ ان کے اپنے صدرسکھدیو سنگھ گوگامیڈی کا قتل ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس5 دسمبر 2023 کو راشٹریہ راجپوت کرنی سینا کے اس وقت کے صدر سکھدیو سنگھ گوگامیڈی کو قتل کیا گیا تھا۔

 جس کا الزام کرنی سینا نے لارنس بشنوئی گینگ پر لگاتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ لارنس بشنوئی کے ساتھیوں نے گھرمیں داخل ہوکرگوگامیڈی پر فائرنگ کر کے انہیں جان سے مار دیا تھا۔اس سے قبل لارنس بشنوئی گینگ سے منسلک گولڈی برار نے اپنے ایک انٹرویو میں گوماگیڈی کوجان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔




اشتہار


اشتہار