کرینہ اور سیف کے میرج سرٹیفکیٹ پرشوہرساجد علی خان کا نام

Name of husband Sajid Ali Khan on Kareena and Saif's marriage certificate.
فلمی گھرانے سے تعلق رکھنے والی بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ کرینہ کپورکا میرج سرٹیفکیٹ ان دنوں بھارتی سوشل میڈیا پیجز پر زیرِ گردش ہے۔کرینہ کپور کی بالی وڈ کے نواب سیف علی خان سے 16 اکتوبر 2012 کو شادی ہوئی تھی۔ یہ شادی خالصتا لومیرج تھی۔

LOADING...

سیف سے شادی سے قبل اداکارہ کے سپر اسٹار شاہد کپور کے ساتھ تعلقات کی خبریں رہی تھیں لیکن بعد ازاں کسی رنجش کے سبب دونوں میں علیحدگی ہوگئی اور کرینہ نے ا دو بچوں کے باپ اور طلاق یافتہ سیف علی خان کو اپنا جیون ساتھی منتخب کر لیا۔

کرینہ اور سیف کے میرج سرٹیفکیٹ پرشوہرساجد علی خان کا نام
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب سیف اور کرینہ کے میرج سرٹیفکیٹ کی تصویر سامنے آئی ہے۔ شیئر کی جانے والی اس تصویر میں کیا لکھا ہوا ہے واضح نہیں ہے لیکن بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ سیف علی خان کا نام میرج سرٹیفکیٹ میں ’ساجد علی خان‘ درج ہے۔

رپورٹس کے مطابق ساجد علی خان سیف علی خان کا اصل نام ہے اسی لیے میرج سرٹیفکیٹ میں بھی یہ ہی نام لکھا گیا۔تیزی سے وائرل ہونے والے اس میرج سرٹیفکیٹ پر بھارتی میڈیا کو سوشل میڈہیا صارفین کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔


حوالہ 

اشتہار


اشتہار