سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ وسابق نگران وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر ہمایوں مری انتقال کر گئے۔
میر ہمایوں مری کے بیٹے احمد مری کے مطابق میر ہمایوں مری کی تدفین آج شام کو کی جائے گی، میر ہمایوں مری 7 اگست 1990ء سے 17نومبر 1990ء تک نگران وزیرِ اعلیٰ بلوچستان رہے ہیں۔اد رہے کہ میر ہمایوں مری 21 مارچ 1997ء سے 12 اکتوبر 1999ء تک ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بھی رہے ہیں۔