کون سا اداکار انوشکا کی محبت میں گرفتار تھا؟ کرن جوہر کا دھماکہ خیز انکشاف

Which actor was in love with Anushka? Karan Johar's explosive revelation
 بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما ناصرف اپنے مداحوں میں بلکہ انڈسٹری میں بھی بے شمار چاہنے والے رکھتی ہیں بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ڈائریکٹر کرن جوہر نے اپنے شو ’کافی ود کرن‘ کے آٹھویں سیزن کی پانچویں قسط میں ایک بڑا انکشاف کیا جس نے سب کو حیران کر دیا۔

LOADING...

اس قسط میں انوشکا شرما کے ساتھ اداکارہ کترینہ کیف بھی موجود تھیں، کرن جوہر نے شو کے دوران انوشکا کے سامنے یہ راز کھولا کہ اداکار ارجن کپور ہمیشہ سے انوشکا شرما کی محبت میں مبتلا رہے ہیں۔انوشکا شرما اس انکشاف پر حیران رہ گئیں اور کہا، ’کیا واقعی؟ مجھے اس بات کا کوئی علم نہیں تھا!‘ حتیٰ کہ کترینہ کیف بھی اس بات پر دنگ رہ گئیں۔شو کے دوران انوشکا نے کرن جوہر کی باتوں پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’آپ اپنے شو پر کچھ بھی کہہ دیتے ہیں۔‘ جس پر کرن نے کہا کہ ارجن کپور نے خود اس کا اعتراف کیا ہے۔




اشتہار


اشتہار