چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ آج چیمبر ورک پر چلے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ کا بنچ کمرہ عدالت نمبر ایک میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ چیمبر ورک کے دوران فیصلے لکھیں گے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے 25 اکتوبر جمعہ کے روز ریٹائر ہو جانا ہے۔نئے چیف جسٹس پاکستان کے تقرر کیلئے تین سینئر ججز کے ناموں پر پارلیمانی کمیٹی آج غور کرے گی۔