شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس میں شرکت کے لیے چینی وزیراعظم لی چیانگ پاکستان پہنچ گئے۔چینی وزیراعظم لی کی چیانگ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت اور دورہ پاکستان پر اپنے وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے جہاں بچوں نے انہیں گلدستہ پیش کیا۔ وزیراعظم لی چیانگ کو پاکستان آمد پر21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ثقافتی لباس میں ملبوس بچوں نےچین کےوزیراعظم کےپھول پیش کئے۔ کسی بھی چینی وزیراعظم کا11برس بعد پاکستان کاپہلا دورہ ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف، وزیرخارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور دیگر اعلیٰ حکام نے چینی وزیراعظم کا نور خان ائیر بیس پر استقبال کیا۔پاکستان اورچین کےوزرائےاعظم کےوفود کی سطح پرمذاکرات ہوں گے۔ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ تقریب میں گوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ کی ورچوئل افتتاح سمیت سی پیک ٹو کےساتھ دیگربڑے منصوبے بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔کانفرنس کے دوران جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس 14 سے 17 اکتوبر تک بند رہے گی جب کہ راولپنڈی میں 14 سے 16 اکتوبر تک لاہور اور پشاور سے آنے والے ہیوی ٹریفک کے داخلے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔