فرحان سعید اور اروشی کے شوٹ کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولا

Social media users went on fire over the video of Farhan Saeed and Urvashi's shoot
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فرحان سعید کی بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا کے ساتھ تصاویر وائرل ہوگئیں۔بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارہ اروشی روٹیلا شہ سرخیوں میں رہنے کا فن خوب اچھی طرح سے جانتی ہیں اور ہر کچھ دنوں کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ حاصل کرلیتی ہیں۔

LOADING...

اب اروشی نے حال ہی میں پاکستانی اداکار فرحان سعید کے ساتھ تصاویر شیئر کی ہیں جو وائرل ہوگئیں۔

اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں یہ بھی بتایا کہ ’وہ ایک دہائی کے بعد فرحان سعید سے ترکی میں ملی ہیں۔

اروشی روٹیلا کی تصاویر سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پر وائرل ہورہی ہیں اور لوگ فرحان سے سوال کررہے ہیں عروہ حسین کہاں ہیں۔معروف پاکستانی شوبز جوڑی عروہ حسین اور فرحان سعید نے اپنی بیٹی جہاں آراء سعید کی پہلی بار تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جس کے بعد یہ پوسٹس وائرل ہو گئی تھیں۔

دونوں نے انسٹاگرام پر لندن میں ہونے والے ایک ایوارڈ شو سے پہلے کی تصویریں اور ویڈیوز شیئر کیں، جس میں ان کی بیٹی جہاں آراء پہلی بار منظر عام پر آئیں اور پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا: ’آج رات، ہم پھر سے تین ہو گئے ہیں۔‘عروہ اور فرحان کی بیٹی 3 جنوری کو پیدا ہوئی تھی، اور اکتوبر 2023 میں جوڑے نے اپنی پہلی اولاد کی متوقع آمد کا اعلان کیا تھا۔ 

یہ جوڑا دسمبر 2016 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوا تھا اور 2020 کے آخر میں ان کی علیحدگی کی افواہیں بھی پھیلیں، جن پر دونوں نے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔



حوالہ 

اشتہار


اشتہار