دنیا کی سب سے زیادہ وزنی بلی ’کرَمبز‘ انتقال کرگئی ہے، اسے وزن کم کرنے کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔یہ غیر معمولی وزنی بلی روس کے شہر پرم کے ایک ہسپتال میں پائی گئی تھی جسے جانوروں کی امداد کرنے والے ایک گروہ نے کچھ دنوں پہلے ریسکیو کیا تھا۔
LOADING...
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرَمبز نے اپنا وزن 7 پاؤنڈ کم کر لیا تھا۔تاہم اس بلی کو اچانک صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا اور ہفتے کے روز اس کی موت ہو گئی۔اس حوالے سے ویٹرنری ماہرین نے کہا کہ بلی کے اندرونی اعضاء پر کینسر کی رسولیاں تھیں، جو زیادہ موٹاپے کے باعث ظاہر نہ ہو سکیں اس بلی کے شیلٹر کے مالک نے کہا کہ ان رسولیوں کی وجہ سے غالباً بلی کے اعضاء فیل ہو گئے۔