رقم منتقلی کا الزام، سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کیخلاف مقدمہ درج

Allegation of transfer of money, case filed against former Chief Minister of Khyber Pakhtunkhwa
سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے چیئرمین محمود خان پر سرکاری اکاؤنٹ سے رقم ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کے الزام میں اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

LOADING...

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے خلاف اینٹی کرپشن میں درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ محمود خان نے 2015 میں بطور وزیر کھیل رقم ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل کی،اینٹی کرپشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے خلاف مزید کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔

 دوسری جانب محمود خان نے اینٹی کرپشن کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا، انہوں نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ خیال رہے کہ 17 فروری کو پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین پرویز خٹک نے پارٹی صدارت اور رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد محمود خان کو پی ٹی آئی پی کا چیئرمین بنایا گیا تھا۔




اشتہار


اشتہار