پی ٹی آئی وفد کی عمران خان سے ملاقات کے عین وقت اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں دو روز کی توسیع

At the same time as the PTI delegation met with Imran Khan, the ban on meeting prisoners in Adiala Jail was extended for two days.
پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی وفد کی عمران خان سے ملاقات کے عین وقت اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں دو روز کی توسیع کردی گئی ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی میں توسیع پنجاب حکومت نے کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقاتوں پر پابندی کافیصلہ سیکیورٹی خدشات کےباعث کیا گیا، پابندی کا اطلاق سیاسی قیدیوں سمیت عام قیدیوں پربھی ہوگا۔

LOADING...

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات متوقع تھی۔سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا تھا کہ اڈیالہ جیل حکام نے سلمان اکرم راجہ کو ملاقات کیلئے اجازت نہیں دی۔سینٹرل جیل اڈیالہ میں ملاقاتوں پر 10 روزہ پابندی آج ختم ہوگئی تھی جس کے بعد اڈیالہ میں 8000 سے زائد قیدی اور زیر حراست میں امید جاگ اٹھی تھی کہ وہ اب اپنے پیاروں سے معمول کے مطابق ملاقات کر سکیں گے۔محکمہ داخلہ پنجاب نے حفاظتی خطرات کے پیش نظر یہ پابندی عائد کی تھی جس سے قید افراد کے اہل خانہ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ 

اسلام آباد میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس نے بھی حکام کو اڈیالہ جیل سمیت جڑواں شہروں میں غیرمعمولی سیکیورٹی اختیار کی۔ پابندی کے دوران اڈیالہ جیل حکام نے حفاظتی اقدامات کو بڑھا دیا۔جیل ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے 8 اکتوبر سے پابندی کا نفاذ کیا جس سے ہر قسم کی ملاقاتیں متاثر ہوئیں جن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور جیل میں موجود 8 ہزار سے زائد قیدی شامل ہیں۔





اشتہار


اشتہار