پختونخوا اور گلگت بلتستان میں پہلی برف باری، اہم شاہراہیں ٹریفک کیلئے بند

First snowfall in Pakhtunkhwa and Gilgit-Baltistan, major highways closed for traffic
خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان  کے علاقوں میں سیزن کی پہلی برف باری کے باعث متعدد سڑکیں بند کردی گئیں، چلاس، بابور سر ناران روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔   انتظامیہ نےشدید برف باری کے باعث روڈ بند کردی،فیصلہ مسافر اور ڈرائیوروں کی حفاظت کے باعث کیا گیا ہے،شدید برفباری میں ڈرائیورنگ خطرناک ثابت ہوسکتی ہے،شدید برفباری حد نگاہ میں کمی اور حادثات کا باعث بند سکتی ہے۔

LOADING...

  انتظامیہ صورتحال کا بغور جائزہ لے رہا ہے،سڑکوں سے برفب ہٹانے کا عمل بھی جاری ہے،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافر کسی بھی سفر پر جانے سے قبل صورتحال سے اپڈیٹ رہیں،سردیوں کے موسم میں اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں اور بلدتے صورتحال کےلیے تیار رہیں۔



اشتہار


اشتہار