لاس ویگس: ایک امریکی نے اپنے گھر کی سیڑھیوں پر ماؤنٹ ایورسٹ کی بلندی کے برابر فاصلہ تقریباً 23 گھنٹوں میں اتر اور چڑھ کر نیا گینیز ورلڈ ریکارڈ بنا دیا۔لاس ویگس سے تعلق رکھنے والے شان گریسلے کو گھر کی سیڑھیوں پر دنیا کے بلند ترین پہاڑ کے برابر فاصلہ یعنی 29 ہزار 31 فٹ اور 5.5 انچز طے کرنا تھا۔انہوں نے اپنی کوشش یوٹیوب پر لائیو اسٹریم کی جو 22 گھنٹے 57 منٹ اور 2 سیکنڈ کے دورانیے میں مکمل ہوئی۔
LOADING...