بالی وڈ اداکارہ شویتا تیواری کی ماہانہ آمدنی نے مداحوں کو حیران کردیا۔مشہور ڈرامہ سیریل ’کسوٹی زندگی کی’،’پرورش’ اور ’کہانی گھر گھر کی’ جیسے سیریلز سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ شویتا تیواری اپنی بے مثال اداکاری اور حسن کی بدولت لاکھوں دلوں پر راج کرتی ہیں۔
LOADING...
ہر سال بڑھتی عمر کے ساتھ مزید جوان اور خوبصورتی میں مثال قائم کرنے والی ریئلٹی شو بگ باس سیزن 4 کی فاتح 43 سالہ اداکارہ شویتا تیواری اپنی زندگی کی 40 بہاریں دیکھنے کے بعد بھی اپنے حسن اور گلیمرس کے سبب غضب ڈھا رہی ہیں۔اداکارہ کی کل مالیت اور اثاثوں کی بات کریں تو بھارتی میڈیا رپورٹ کی مطابق شویتا کی ماہانہ آمدنی 35 سے 40 لاکھ روپے ہےجبکہ سالانہ آمدنی 5 سے 6 کروڑ روپے بتائی جارہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق اداکارہ ایک ایپی سوڈ کے 5 سے 6 لاکھ روپے وصول کرتی ہیں۔صرف یہی نہیں رپورٹ کے مطابق اداکارہ شویتا تیواری کی کل مالیت تقریبا 10 ملین ڈالر ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ شویتا تیواری اب تک کئی ٹی وی شوز، ریئلٹی شوز، میوزک ویڈیو اور فلموں میں اپنی اداکارہ کے جوہردکھا چکی ہیں۔