محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان،کشمیر اور خطہ پوٹھوہارمیں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
LOADING...
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تا ہم نارووال، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد اور گرد و نواح میں صبح کے اوقات میں سموگ کا امکان ہے جبکہ مری،گلیات، راولپنڈی، اٹک چکوال اور جہلم میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام یا رات میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مانسہرہ اور ایبٹ آبادمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ رات میں پشاور، خیبر، مہمند، صوابی، ہری پور، نوشہرہ، مردان، کوہاٹ اور کرم میں جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔کشمیر اورگلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔