برازیل کی سپریم کورٹ نے ایکس پر پابندی ختم کر دی

Brazil's Supreme Court lifted the ban on X
برازیل کی سپریم کورٹ نے ایلون مسک کے سوشل نیٹ ورک ایکس پر سے پابندی ہٹادی ہے۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل میں ایکس کو جسے ایک ماہ سے زائد عرصے سے غلط معلومات کی وجہ سے روک دیا گیا تھا، اب اس پر سے پابندی ہٹا دی گئی ہے۔ جج الیگزینڈر ڈی موریس نے اپنے فیصلے میں کہا کہ میں سماجی پلیٹ فارم ایکس کو اپنی سرگرمیوں کی فوری بحالی کا اختیار دیتا ہوں جبکہ ایکس نے عدالتی احکامات کی ایک سیریز کی تعمیل کرنے میں ناکامی پر لاکھوں ڈالرز جرمانے ادا کردیے ہیں۔ 

LOADING...

 عدالت نے برازیل کے کمیونیکیشن ریگولیٹر کو 24 گھنٹے کا وقت دیا تاکہ اس پلیٹ فارم کو جو پہلے ٹویٹر کے نام سے جانا جاتا تھا اس کے لاکھوں برازیلی صارفین کے لیے دوبارہ قابل رسائی بنایا جائے۔ ایلون مسک نے ابھی تک جج کے اس فیصلے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔واضح رہے کہ جج موریس مہینوں سے برازیل کی 2022 کی انتخابی مہم سے متعلق آن لائن غلط معلومات کے سیلاب کے سلسلے میں ایلون مسک کے ساتھ تنازعہ میں الجھے ہوئے تھے۔




اشتہار


اشتہار