پی آئی اے کی پرواز بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

The PIA flight narrowly escaped a major accident
پی آئی اے کی العین سے اسلام آباد کی پرواز میں فنی خرابی پیدا ہو گئی  جس کے باعث  کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔  ایوی ایشن ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 144 العین سے اسلام آباد جا رہی تھی،کوئٹہ کے قریب ایئربس اے 320 طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی،سسٹم میں خرابی کی وجہ سے طیارہ اچانک بلندی کھونے لگا۔

LOADING...

 ذرائع نے بتایا کہ پائلٹ نے ائیر ٹریفک کنٹرول کراچی سے رابطہ کرکے ہنگامی صورتحال سے آگاہ کیا اور 11 ہزار فٹ کی نچلی اڑان اور کم رفتار سے پرواز کرتے ہوئے طیارے کا رخ کراچی کی طرف کر دیا، اس دوران پائلٹ نے صبح 4 بجکر 51 منٹ پر ریڈار پر بھی ہنگامی صورتحال کے سگنل دیے،  طیارے نے صبح 5 بج کر 24 منٹ پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر باحفاظت ہنگامی لینڈنگ کی۔




اشتہار


اشتہار