بالی وڈ سپر اسٹار سنجے دت نے اپنی موجودہ اہلیہ سے دوبارہ شادی کرلی۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق سنجے دت نے اپنی تیسری اہلیہ مانیاتا دت سے ہی دوبارہ شادی کی ہے، دونوں کی اس دوبارہ شادی کی مندر میں بنائی گئی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں جوڑے کو ہندو رسومات کے تحت پھیرے لیتے دیکھا گیا۔
LOADING...
دونوں نے شادی کی تمام رسومات ادا کیں، شادی پر 65 سالہ سنجے دت نے زعفرانی رنگ کی دھوتی اور کرتا پہنا اور ماتھے پر تلک لگایا ہوا ہے جب کہ ان کی اہلیہ 46 سالہ مانیاتا دت (دلنواز شیخ) نے سفید رنگ کی شلوار قمیض زیب کرنے کے ساتھ سر کو دوپٹے سے ڈھانپ رکھا ہے۔مانیاتا نے انسٹاگرام اسٹوری پر شادی کی تصویر بھی شیئر کی۔
واضح رہے کہ سنجے اور مانیاتا کی شادی 7 فروری 2008 میں ہوئی تھی جس کے بعد ان کے ہاں 21 اکتوبر 2010 کو جڑواں بچے (بیٹا بیٹی) شاہران دت اور اقرا دت کی ولادت ہوئی تھی۔سنجے دت کی پہلی شادی 1987 میں ریچا شرما سے ہوئی جو 1996 میں کینسر کے باعث چل بسی تھیں، ریچا سے سنجے کی ایک 36 سالہ بیٹی تریشالہ دت ہیں۔مانیاتا سے قبل سنجے کی ائیر ہوسٹس سے ماڈل بننے والی ریحا پلائی سے فروری 1998 میں شادی ہوئی تھی تاہم 2008 میں دونوں میں طلاق ہوگئی تھی۔