سنگل ہوں لیکن کسی رشتے کے لیے دستیاب نہیں، نعیمہ بٹ

Single but not available for a relationship, Naima Butt
کبھی میں کبھی تم کی اداکارہ نعیمہ بٹ کا کہنا ہے کہ میں سنگل ہوں لیکن کسی بھی رشتے کے لیے دستیاب نہیں۔اداکارہ نعیمہ بٹ نے حالیہ انٹرویو میں نجی زندگی سمیت ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں اپنے کردار ’رباب‘ سے متعلق اظہار خیال کیاانہوں نے کہا کہ وہ ماضی میں تعلقات میں رہ چکی ہیں لیکن ان کا تجربہ اچھا نہیں رہا، اب وہ سنگل ہیں، ان کے کسی سے کوئی تعلقات نہیں نعیمہ بٹ نے کہا کہ ان کے اس وقت کسی سے تعلقات ہیں اور نہ ہی وہ کسی سے تعلقات استوار کرکے رشتے میں رہنا چاہتی ہیں، وہ خوش زندگی گزار رہی ہیں۔

LOADING...

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں بڑے بالوں کے ساتھ دیکھ کر باقی شوبز شخصیات نے بھی بال بڑھانا شروع کردیے ہیں۔اس سے قبل ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ اگرچہ انہوں نے پاکستان میں کم کام کیا ہے، تاہم وہ 10 سال سے زائد عرصے تک امریکا میں اداکاری کا کام کرتی رہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان کے خاندان میں زیادہ تر افراد نے ڈاکٹری کی تعلیم حاصل کر رکھی ہے اور انہوں نے بھی ابتدائی تعلیم ڈاکٹری کی لی تھی لیکن انہیں شروع سے ہی اداکاری کا شوق بھی تھا۔

نعیمہ بٹ کے مطابق اداکاری کے شوق کی وجہ سے ہی وہ امریکا گئیں، پھر انہیں وہاں اسکالر شپ بھی ملی، جس پر انہوں نے اداکاری اور تھیٹر کی تعلیم لی اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اقوام متحدہ (یو این) کے ساتھ بھی کام کیا، جس کے بعد ہی ان کی والدہ نے انہیں پاکستان میں بھی اداکاری کی اجازت دی ان کے مطابق والدہ نے انہیں پاکستان میں اداکاری کی اجازت دینے میں 10 سال لگائے اور وہ بھی انہیں اس لیے اجازت دی کہ انہیں امریکا جانا نہ پڑے۔




اشتہار


اشتہار