خیبر پختونخوا حکومت نے پریزن رولز 2018 میں ترامیم کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔اعلامیے کے مطابق صوبے بھر کے قیدیوں کو ناشتے میں چائے اور پراٹھے دیئے جائیں گے، قیدی چائے کی بجائے متبادل کا تقاضا کرے تو فراہم کیا جائے گا۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ قیدیوں کو پیر اور جمعرات کو دوپہر کے کھانے میں دال چنا ، منگل کو دوپہر کے کھانے میں دال ماش ، بدھ کو سفید چنا ہفتے کو آلو چکن اور اتوار کو لوبیا کھلایا جائے گا۔اس کے علاوہ رات کے کھانے میں پیر کو آلو گوشت ، منگل کو آلو انڈہ یا سبزی ، بدھ کو سبزی ، جمعرات کو گوشت پلاؤ ، جمعہ کو مونگ چاول، ہفتہ کو سبزی حلوہ اور اتوار کو دال مسور دی جائے گی۔