میٹا کے پیغام رسانی پلیٹ فارم واٹس ایپ اور نیٹ ورک سروس کلاؤڈفلیئر نے صارفین کے میسجز کی حفاظت کیلئے مشترکہ طور پر کام شروع کردیا ہے۔دونوں پلیٹ فارمز کا مقصد آڈیٹنگ ٹول Plexi کی مدد سے میسجز میں کلیدی شفافیت کے لیے مضبوط آڈیٹنگ عمل کے ذریعے اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ پیغامات کی حفاظت کو مضبوط بنانا ہے۔آڈیٹنگ ٹول دونوں کمپنیوں کے درمیان شراکت داری سے متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ چیٹ کی سالمیت کی نگرانی اور تصدیق کرنے کے لیے کام کرے گا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ صارف کا رابطہ محفوظ ہے۔
LOADING...